13 دسمبر 2014 - 15:45
یمن میں اغوا کئے گئے ایرانی سفارت کار کی آزادی کی کوششیں جاری

اسلامی جمہوریۂ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ یمن میں اغوا کئے گئے ایرانی سفارت کار کی آزادی کی کوششیں جاری ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریۂ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ یمن میں اغوا کئے گئے ایرانی سفارت کار کی آزادی کی کوششیں جاری ہیں۔
اطلاعات کے مطابق حسین امیر عبداللہیان نے جمعہ کے روز کہا کہ یمن میں اغوا کئے گئے ایرانی سفارت کار نور احمد نیک بخت کی آزادی کی کوششوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ انہوں نے ایرانی سفارت کار نور احمد نیک بخت کی تازہ صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نیک بخت کے صحیح و سالم ہونے کی خبریں ہیں اور امید ہے کہ ان کو جلد ہی آزاد کرالیا جائے گا۔ حسین امیر عبداللہیان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اغوا شدہ ایرانی سفارت کار پوری طرح سے صحیح و سالم ہیں کہا کہ نیک بخت کی آزادی کے لئے ایران اور یمن کے متعلقہ حکام کی کوششیں سنجیدگي کے ساتھ جاری ہیں۔واضح رہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں 21 جولائي 2013 کو ایک ایرانی سفارت کار نور احمد نیک بخت کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲